آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،غریب کو مشکلات،عبدالرشید

 آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،غریب کو مشکلات،عبدالرشید

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،غریب کو مشکلات،عبدالرشید سستا سرکاری آٹا ناپید ،دکانداروں کو ہفتوں تک سرکاری آٹے کی فراہمی نہیں ہو رہی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے ہوشربا مہنگائی اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم اور آٹا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ کراچی سے خیبر تک گندم کے بحران، آٹے کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث روٹی اور نان کے نرخوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے ، جس نے غریب مزدور اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں سستا سرکاری آٹا ناپید ہو چکا ہے اور دکانداروں کو کئی کئی ہفتوں تک سرکاری آٹے کی فراہمی نہیں ہو رہی، جس کے باعث شہر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ دکانوں سے سستا آٹا مکمل طور پر غائب ہونے کے باعث تنور مالکان بھی مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ روٹی اور نان کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ مہنگائی کی اس لہر نے غریب اور متوسط طبقے سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹیاں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہیں۔ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں سے من مانے دام وصول کیے جا رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...