سوشل میڈیا پر ہتکِ عزت کرنے پرملزم کو 61 لاکھ ہرجانہ

 سوشل میڈیا پر ہتکِ عزت کرنے پرملزم کو 61 لاکھ ہرجانہ

سوشل میڈیا پر ہتکِ عزت کرنے پرملزم کو 61 لاکھ ہرجانہ ملزم کے ہتک عزت ٹربیونل راولپنڈی نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے

میانوالی (نامہ نگار)سوشل میڈیا پر ہتکِ عزت کرنے پرملزم پر 61 لاکھ روپے ہرجانہ عائد، گرفتار کرکے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کروادیاسوشل میڈیا پر عزت اچھالنے پرہتکِ عزت ٹربیونل راولپنڈی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم صغیر خان سکنہ ترگ شریف پر 61 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کر دیا۔ اور کیس ڈکری کردیا جس پر ملزم کے ہتک عزت ٹربیونل راولپنڈی نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ۔ ملزم صغیر خان ولد عبدالغفور خان آف ترگ شریف کے خلاف زربادشاہ خان ولد غلام مصطفیٰ خان قوم محمد خیل سکنہ ترگ شریف نے ڈی فیمیشن ٹربیونل راولپنڈی میں کیس دائر کیا تھا۔معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 61 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر کسی کی عزت، شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ایک اہم قانونی پیش رفت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...