ڈی پی او چنیوٹ کا سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن کا سرپرائز وزٹ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کوٹ وساوا کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فراہم کی جانے والی پولیس سروسز، سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورانِ وزٹ ڈی پی او نے پولیس سٹیشن کی عمارت، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور سرکاری ریکارڈ کی چیکنگ کی۔ انہوں نے تھانے میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور پولیس سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ان سے فیڈ بیک بھی حاصل کیا۔ڈی پی او نے حوالات میں موجود ملزمان سے بھی استفسار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی بے گناہ شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments