کمشنر کی بیکن ہاؤس پام ٹری کیمپس میں تقریبِ تقسیم عہدہ میں شرکت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے بیکن ہاؤس پام ٹری کیمپس گوجرانوالہ میں منعقدہ پروقار تقریبِ تقسیمِ عہدہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران طلبہ و طالبات کو مختلف عہدے اور ذمہ داریاں سونپی گئیں، جبکہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔تقریب کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں قیادت، نظم و ضبط، احساسِ ذمہ داری، خود اعتمادی اور اجتماعی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر محمد علی نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد صرف نصابی کامیابی حاصل کرنا نہیں بلکہ طلبہ کی شخصیت کو اس انداز میں پروان چڑھانا ہے کہ وہ مستقبل میں ذمہ دار، باصلاحیت اور مثبت سوچ کے حامل شہری بن سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments