پی ایچ پی کی نومبرکے پہلے دو ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ

 پی ایچ پی کی نومبرکے پہلے دو ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ

پی ایچ پی کی نومبرکے پہلے دو ہفتوں کی کارکردگی رپورٹشاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 17 لاکھ 60 ہزار افراد کو چیک کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایچ پی نے ماہِ نومبر 2026 کے پہلے دو ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،ماہ نومبر میں پی ایچ پی نے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 17 لاکھ 60 ہزار افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 595 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 08 لاکھ 73 ہزار گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 319 چوری شدہ گاڑیاں ؍ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جنہیں اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے ۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 5098 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 821 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی- شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 1219 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔ 22 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا-18864 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 2917 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں- ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 32 مقدمات درج کر کے 02 رائفلز،28 پسٹلز اور 221 گولیاں برآمد کی گئیں- منشیات فروشوں سے 816 لیٹر شراب، 2350 گرام چرس اور 123 گرام آئس برآمد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...