یونیورسٹی سرگودھا میں جاب فیئر،چالیس سے زائد کمپنیوں کی شرکت
یونیورسٹی سرگودھا میں جاب فیئر،چالیس سے زائد کمپنیوں کی شرکت ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کے لیے براہ راست انٹرویوز اور کاروباری مواقع فراہم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں جاب فیئر 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں چالیس سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل، یونیورسٹی آف سرگودھا اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے منعقدہ اس جاب فیئر میں 40 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔جاب فیئر کے ذریعے ضلع سرگودھا کے ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کے حصول کے لیے براہ راست انٹرویوز اور کاروباری مواقع فراہم کیے گئے ، جبکہ اس سرگرمی کا بنیادی مقصد صنعت کی ضروریات اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی مہارتوں کے درمیان فرق کم کرنا تھا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) تھے ۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے جامعات، تربیتی اداروں اور صنعتی شعبے کو مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی ہر سمسٹر میں جاب فیئر منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، تاہم اس کے لیے واضح اہداف اور مدتِ تکمیل کا تعین ضروری ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ محض ملازمت کے متلاشی بننے کے بجائے اپنی صلاحیتوں اور کاروباری سوچ کو بروئے کار لاتے ہوئے روزگار پیدا کرنے والے بنیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments