پولیس کے رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

 پولیس کے رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

پولیس کے رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ لیڈی پولیس افسران نے شرکاء کو مختلف موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی پولیس لائنز میں اینٹی ریپ قوانین، قانونی دفعات میں ترمیم اور پولیس کے رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ورکشاپ کی سربراہی ڈی ایس پی لیگل جاوید اقبال جسرا نے کی، جبکہ ورکشاپ کے دوران ڈی ایس پی لیگل جاوید اقبال جسرا، سب انسپکٹر شفیع اللہ خان، اے ایس آئی مہر خان، اے ایس آئی ظفر اقبال اور لیڈی پولیس افسران نے شرکاء کو مختلف موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے ۔لیکچرز کے دوران اینٹی ریپ قوانین، ریپ، جینڈر بیسڈ وائلنس اور انکے حقوق، زینب قتل سٹڈی کے حوالے سے مقدمات کے اندراج، تفتیش کے قانونی تقاضوں، شواہد اکٹھے کرنے اور انہیں محفوظ بنانے سمیت متاثرہ افراد کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ جنسی جرائم سے متعلق مقدمات میں انتہائی حساسیت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور تفتیش کو میرٹ پر مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔پولیس افسران کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں اضافے اور جدید قانونی تقاضوں سے آگاہی کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ناگزیر ہے ۔ ایسے اقدامات سے پولیس کی تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری اور شہریوں کو مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...