ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت تعینات عملے کی کارکردگی اور طبی سہولیات کی تفصیلی رپورٹ طلب
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)نیشنل میٹرنل، نیو بورن اینڈ چائلڈ ہیلتھ (MNCH) پراجیکٹ کے پراونشل پروگرام ڈائریکٹر نے سرگودھا سمیت خوشاب، میانوالی اور بھکر کے سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت جاری کی ہے کہ۔۔۔
اس پروگرام کے تحت تعینات افسران و ملازمین کی سابقہ کارکردگی کے علاوہ ضلعی حکومتوں کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل کی مفصل رپورٹ پیش کی جائے ۔ایم این سی ایچ پروگرام کے حوالے سے تمام طبی مراکز اور مختلف کیڈرز کے موجودہ عملے کی فہرستیں بھی طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا گیا، جس میں ریجن کے اضلاع کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے اصلاحات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments