ڈویژنل پبلک سکول سرگودھا میں فن فیئر 2026، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

 ڈویژنل پبلک سکول سرگودھا میں  فن فیئر 2026، طلبہ کی تخلیقی  صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج لاہور روڈ سرگودھا میں فن فیئر 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سرگودھا ڈویژن اشفاق الرحمٰن خان نے بطور مہمان خصوصی کیا۔

انہوں نے فن فیئر میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور طلبہ کی جانب سے پیش کی جانے والی سرگرمیوں، تخلیقی صلاحیتوں اور دلچسپ مظاہروں کا جائزہ لیا۔ فن فیئر میں طلبہ کی تفریحی دلچسپیوں اور غیر نصابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سٹالز اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسی تقریبات طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے ، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ان کی ذہنی و تخلیقی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...