میانوالی میں خواتین پر تشدد کیخلاف 16روزہ آگاہی مہم جاری

میانوالی میں خواتین پر تشدد کیخلاف 16روزہ آگاہی مہم جاری

میانوالی میں خواتین پر تشدد کیخلاف 16روزہ آگاہی مہم جاریمختلف مقامات پر سیشنز ،مقصد خواتین کو تشدد کیخلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دینا ہے

میانوالی (نامہ نگار)صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے کی 16 روزہ عالمی مہم اور \'\'مضبوط خواتین، مضبوط پنجاب\'\' وژن کے تحت ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفس میانوالی کے زیر اہتمام ضلع بھر میں آگاہی سیشنز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان سرگرمیوں کا مقصد خواتین کو تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دینا، انصاف تک رسائی کو فروغ دینا اور خواتین کے لیے محفوظ و معاون ماحول یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے ۔اس سلسلے میں پہلی تقریب صنعت زار میانوالی میں منعقد ہوئی، جہاں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر زبیدہ شاہین اور منیجر صنعت زار فاطمہ احمد نے ہنرمند خواتین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین کے حقوق، تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ویمن پروٹیکشن سینٹر، وومن پروٹیکشن اتھارٹی، ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔دوسری جانب تحصیل عیسیٰ خیل کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بھی خصوصی آگاہی تقریب منعقد کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفس کے لاء آفیسر قدرت اللہ خان نے لیڈی ہیلتھ ورکرز، پولیو ورکرز، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے عملے ، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور محکمہ صحت کے نمائندوں سے ملاقات کی۔سیشن کے دوران شرکاء کو صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام، متعلقہ قوانین اور ویمن پروٹیکشن ایکٹ کے بارے میں آگاہی دی گئی تاکہ فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین خود بھی اپنے تحفظ کو یقینی بنا سکیں اور معاشرے میں بھی شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...