فاریکس فراڈ‘راجہ سنٹرکے مالک کی ضمانت منظور‘رہائی کاحکم
عدالت نے ملزم کو 3سال کی سزا مسلسل غیرحاضری پرسنائی تھی‘کوآپریٹوفراڈ کی سماعت ملتوی
احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کے فاریکس فراڈ میں ملوث راجہ سنٹر گلبرگ کے مالک راجہ ریاض کی جانب دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے تین سال قیدکی سزا کے ریفرنس میں رہا کرنے کا حکم دےدیا ہے ۔ ملزم کو مذکورہ سزاعدالت نے اس کی مسلسل غیر حاضری کی بنا پر سنائی تھی ۔تاہم اپنی گرفتاری کے بعد ملزم نے سزا سے بریت کےلئے درخواست دائر کر دی ۔ عدالت نے گزشتہ روز اس درخواست کی سماعت مکمل کر کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دےدیا ۔ راجہ ریاض پر ایک کواپریٹو سکینڈل کا حصہ بن کر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد کے فراڈ کاالزام تھا۔دوسری طرف عدالت نے راجہ سنٹر گلبرگ کے مالک راجہ ریاض کے خلاف دائر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائدکے کواپریٹو فراڈ ریفرنس کی سماعت 21نومبر تک ملتوی کر دی ۔آئندہ پیشی پر فاضل عدالت ملزم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر فریقین کی بحث قلمبندکرےگی ۔