سانگلا ہل:ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،6 افراد شدیدزخمی
تیز رفتار پک اپ کی ٹکر سے سڑک کنارے کھڑا عبدالعزیز دم توڑ گیا ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ننکانہ صاحب،سانگلا ہل(خبر نگار،تحصیل رپور ٹر)مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اورایک خاتون سمیت 6افرادشدیدزخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈپنواں سٹاپ کے قریب سڑک کنارے کھڑے عبدالعزیز کو تیزرفتارپک اپ نے کچل ڈالاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔بچیکی کے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل پھسل کرفٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں خلیل شدید زخمی ہوگیا، صفدرآبادروڈپرموٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں اشفاق، شاہکوٹ روڈپرڈگری کالج کے قریب موٹرسائیکلوں کی ٹکرسے بلال اوربانوبی بی جبکہ شاہکوٹ روڈپرچک7 کے قریب موٹرسائیکل رکشہ کی ٹکرسے حامد اور یاسین شدیدزخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔