ہوائی فائرنگ سے خاتون زخمی‘دولہا دو بھائیوں سمیت گرفتار

ہوائی فائرنگ سے خاتون زخمی‘دولہا دو بھائیوں سمیت گرفتار

628گ ب میں مہمان خاتون نسیم زخمی ہوئی،دولہا نیاز ودیگر کیخلاف مقدمہ درج

جڑانوالہ، بچیانہ(نمائندگان دنیا )شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے خاتون کے زخمی ہونے پر پولیس نے دولہا کو 2بھائیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گاؤں 628گ ب کے رہائشی نیاز احمد کی شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ زد میں آکر نسیم بی بی سکنہ جھنگ شدید زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد کے ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا نیاز احمد، اس کے 2بھائیوں فیاض اور شہباز کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں