ڈولفن اور پیرو اہلکاروں کومشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیں
لاہور(کرائم سیل) اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔انہوں نے پتنگ بازوں اورون ویلرز کے خلاف بھی بھرپورکریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوا ن ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام1453کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے ۔