منشیات فروش گینگ کے 2ارکان اور 3 اشتہاری گرفتار

منشیات فروش گینگ کے  2ارکان اور 3 اشتہاری گرفتار

سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کے 2ارکان گرفتارکر کے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد کرلی

لاہور ( نیوز رپورٹر )۔اسد علی اور شاہد اقبال سے 6کلو چرس برآمدہوئی، داتا دربار اور راوی روڈ پولیس نے بوگس چیک کے مقدمات میں مفرور 2 اشتہاریوں فضل اور اندیاس گل کو گرفتار کر لیا۔ سندر پولیس نے اقدام قتل کے اشتہاری کاشف کو مانک گاؤں سے گرفتار کر لیا ۔ ادھر وسیم ڈکیت گینگ کے 3 ارکان وسیم،اقبال اور شوکت عرف شوکا پکڑے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں