فیروزوالہ:ڈاکوؤں کی فائرنگ، تھانیدار سمیت چارافراد زخمی

فیروزوالہ:ڈاکوؤں کی فائرنگ، تھانیدار سمیت چارافراد زخمی

محمدعدنان سے 2لاکھ نقدی چھین لی، ذولفقار کی 30لاکھ کی بھینسیں چوری

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے تھانیدار سمیت چار افراد کو زخمی کردیا جبکہ ڈاکو لاکھوں مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگرسامان لوٹ کر لے گئے ،بتایاگیاہے کہ شیخوپورہ شرقپور روڈ پرڈاکوؤں نے کار سوار تھانیدار میاں طارق کو روکنے کی کوشش کی،نہ ر کنے پر فائرنگ کردی جس سے میاں طارق شدیدزخمی ہوگیا،ڈاکوؤں نے نہ رکنے پر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی جس سے قیصر اور فواد زخمی ہوگئے ، کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے ایک کمپنی کے ملازم محمدعدنان کو روک کر 2لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا، چور ذولفقار علی کے ڈیرے سے 30لاکھ کی بھینسیں لے گئے ، چوروں نے قلعہ ستارشاہ کے قریب ایک پٹرول پمپ کا 2لاکھ مالیت کا سامان چوری کرلیا ،چٹھہ کالونی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پرموٹرسائیکل سوار د کاندار اشرف کوزخمی کردیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں