2 اشتہاری سمیت 4 ملزم گرفتار
اکبری گیٹ پولیس نے چوری کے مقدمے میں 13سال سے مطلوب اشتہاری ملزم اعجاز کوگرفتار کر لیا
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)لاری اڈا پولیس نے بوگس چیک کے مقدمے میں مطلوب فرخ شہباز کوگرفتار کیا۔بادامی باغ پولیس نے 2رکنی چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔احسن اور ذیشان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل،موبائل، پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ڈولفن سکواڈ نے نشتر کالونی سے 2رُکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزموں عدیل،کاشف کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ۔