2 لڑکے ،2 لڑکیاں اغوا
مختلف علاقوں سے دو لڑکوں اور دو لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا
اسلام آباد(خبر نگار) رزاق نے رمناپولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا مہران جسکی عمر چودہ سال ہے گھر سے باہر گیا واپس نہ آیا، اورنگزیب نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی جس کی عمر 16سال ہے کو سکول سے لے کر میٹروسٹیشن چھوڑا ، بیٹی گھر نہیں پہنچی، شبیر نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ تیمور نے میری بیٹی جسکی عمر تیرہ سال ہے کو اغوا کر لیا، نثار نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا عبد المجید جس کی عمر تیرہ سال ہے سکول گیا، واپس نہ آیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔