3لڑکیوں سمیت 5اغوا
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے سے نظار کی بھتیجی کو عبید نے، تھانہ مورگاہ کے علاقے میں ثمر کے چچازاد بھائی محمد علی کو نامعلوم نے اغوا کر لیا
راولپنڈی، اسلام آباد (خبرنگار) تیمور احمد نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی علی احمد جس کی عمر 15سال ہے مدرسے سے دکان پر گیا واپس نہ آیا، شک ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے اغوا کر لیا ہے ، شگفتہ خانم نے کورال پولیس کو بتایا کہ ارسل نے میری بیٹی جس کی عمر 17سال ہے کو اغوا کر لیا، محمد ارشاد نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ شاکر نے میری بیٹی جس کی عمر 18سال ہے کو اغوا کر لیا۔