اپریل : 416 بجلی چور پکڑے گئے ،مقدمات کیلئے درخواستیں
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) اپریل میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے گئے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل کے مطابق تمام ڈویژنز کے فیلڈ سٹاف نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔
دوران آپریشن 416 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے 870,000 یونٹس ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ۔ پکڑے جانے والے 416 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دی گئی ہیں۔دریں اثنا ناردرن سرکل میں 31مارچ2022تک جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز کے تمام سنگل فیز میٹرزانسٹال کر دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ تمام خراب میٹر بھی تبدیل کر دئیے گئے ۔