گجرات:خاتون وکیل کو زخمی اور بھا ئی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

گجرات:خاتون وکیل کو زخمی اور  بھا ئی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)خاتون وکیل کو زخمی اور اسکے بھائی کے قتل کرنے کی واردارت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

29 اکتوبر کو محلہ شاہ حسین کے قریب دو موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل اور اسکی ہمشیرہ الماس جمیل زخمی ہو گئی تھی۔ گرفتاری ملزم محمد حسنین نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ زخمی خاتون کے خاوند ربنواز کے کہنے پرواردات پر آ مادہ ہو گیا،مدعیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا ،عدالت پیشی سے واپسی پر ربنواز نے دونوں بہن بھائی پر فائرنگ کردی ،زد میں آکر طاہر جمیل جاں بحق جبکہ الماس شدید زخمی ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں