قصور:مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2بھائی زخمی

قصور:مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2بھائی زخمی

قصور،مریدکے (خبرنگار،نمائندگان دنیا)قصور کے نواح میانکے موڑ میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر فائرنگ سے 2بھائی زخمی ہوگئے ،اہل علاقہ نے 2 ڈاکو اسلحہ سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دئیے جبکہ ایک ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

حافظ آصف اسلم کی موبائل شاپ پر ملازم مدثر اور اس کا بھائی موجود تھے کہ 3 ڈاکو آ گئے جنہوں نے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے ،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی زخمی ہوگئے ۔مدثر کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ چیخ و پکار سن کر دکاندار اور اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور ملزموں شہزاد اور استخارہ کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا جبکہ ان کا ساتھی فرار ہوگیا ۔بہادر پورہ کے قریب کار سواروں ظفر اقبال وغیرہ سے 15لاکھ 75 ہزار نقدی، موبائل فونز ،سلمان کی والدہ سے پرس اور موبائل فون ،دین کالونی پتوکی میں ایک شخص سے موٹر سائیکل ،اسما عیل ٹاؤن میں پرویز سے نقدی اور موبائل فون ،بائی پا س پھولنگر پر سلیم سے 15ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔مریدکے کے مقامی ریسٹورنٹ کی ڈلیوری لے جانے والے 2 سیلز مین ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ2ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور2موبائل فونز چھین لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں