پتوکی :خاتون کے قتل کا مقدمہ درج

پتوکی :خاتون کے قتل کا مقدمہ درج

پتوکی ،قصور(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ دنیا )سعودی عرب میں مقیم ناصر رحمان کی قتل ہونے والی بیوی کا مقدمہ 3 نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ۔

بکر منڈی پتوکی میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر چھریوں کے وار کر کے روبینہ بی بی کو قتل کر دیا تھا ، تھانہ سٹی پولیس نے مقتولہ کے دیور طاہر رحمان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔مدعی نے کہا بھابھی گھر میں اکیلی تھی،شبہ ہے ملزموں نے اس سے زیادتی کی کوشش کی اور پہچانے جانے کے خوف سے قتل کر دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں