درخت کاٹنے سے منع کرنے پر مسلح افراد کا شہری پر حملہ

درخت کاٹنے سے منع کرنے  پر مسلح افراد کا شہری پر حملہ

کوٹ ادو (نامہ نگار)درخت کاٹنے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے شہری پر حملہ کر دیا ۔کوٹ ادو کے علاقے کھائی چوک سوئم کے رہائشی مشتاق احمد نے بتایا۔۔۔

 کہ میں اپنے رقبہ پر موجود تھا کہ افضل ، غلام قاسم ،غلام اکبر اور اس کے تین نامعلوم ساتھی رقبہ پر آگئے ۔ آتے ہی مجھے مار پیٹ کرنا شروع کر دیا ۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ میں نے ان کو اپنے رقبہ سے درخت کاٹنے سے منع کیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے مجھے تشددکا نشانہ بنایا،تھانہ صدر کوٹ ادو نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں