نوٹسز کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر 1ہزارمقدمات

نوٹسز کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر 1ہزارمقدمات

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ، شہر بھر میں 9شاہراہوں پر میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے اینٹی انکروچمنٹ کیمپ قائم کئے گئے۔

 وارننگ نوٹسز دینے کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر 1 ہزار سے زائد مقدمات درج کر لئے گئے ۔سی ٹی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے سرکل افسروں اور سیکٹر انچارجز کو بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تجاوزات نہ ہٹانے پر دکانداروں کیخلاف بلاتفریق مقدمات درج کرائے جائیں، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور مقررہ جگہ سے زائد پارکنگ والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا گیا،انہوں نے کہا تاجر یونینز سے مل کر دکانوں کے آگے لگی تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے ،رانگ پارکنگ اور تجاوزات قائم کرنا، ٹریفک جام کا بڑا مسئلہ ہے ، تاجروں کے تعاون کے بغیر ٹریفک مسائل کا حل ممکن نہیں، مصروف اور اہم مارکیٹوں میں ون وے ٹریفک روکنے کیلئے اضافی نفری تعینات ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں