رواں سال 12 ہزار 886 اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار

 رواں سال 12 ہزار 886 اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا لاہور پولیس کے لئے سب سے بڑا چیلنج اشتہاری و عادی مجرموں کی گرفتاری ہے ۔

لاہورپولیس نے رواں سال اب تک 12 ہزار 886 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار کر لئے ۔سی سی پی او نے ہدایت کی آپریشنز، انویسٹی گیشن،اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف اور سی آئی اے مشترکہ طور پر اشتہاری، عادی اور عدالتی مجرم گرفتار کریں،لاہور پولیس نے رواں سال کیٹیگری اے کے 584 اور کیٹیگری بی کے 2279 سمیت 2863 اشتہاری مجرم گرفتار کئے جبکہ 3391 عادی مجرم اور 6632 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے جن میں کیٹیگری اے کے 510 اور کیٹیگری بی کے 6122 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا اپر سب آرڈینیٹس اور انویسٹی گیشن انچارج فہرستوں کے مطابق اشتہاری، عادی مجرم اور عدالتی مفرور پکڑنے کے ذمہ دار ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں