بزرگ پر تشدد ،پارکنگ کمپنی ملازم کیخلاف مقدمہ درج

 بزرگ پر تشدد ،پارکنگ کمپنی ملازم کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مفت آٹے کے حصول کیلئے آئے بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے پارکنگ کمپنی ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔

تھانہ سول لائن کے علاقے اقبال سٹیڈیم میں قائم آٹا ترسیل پوائنٹ پر دوران ڈیوٹی پارلنگ کمپنی کے ملازم عثمان کا مفت آٹے کے حصول کیلئے آنے والے بزرگ شہری سے معمولی جھگڑا ہوگیا۔ جس بنا پر ملزم عثمان نے بزرگ شہری کو قابو کرکے تھپڑوں کی بارش کردی۔ جس سے بھرے مجمع میں بزرگ شہری کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔ موقع پر موجود شہریوں اور ٹریفک اہلکاروں نے تشدد کرنے والے ملازم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں