ہتھوڑے کے وار کرتے ہوئے شہری کو زخمی کردیا

ہتھوڑے کے وار کرتے  ہوئے شہری کو زخمی کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر ہتھوڑے کے وار کرتے ہوئے شہری کو زخمی کردیاگیا۔تھانہ غلا آباد کے علاقے سیالوی۔۔

کالونی کے رہائشی ریاض کے بیٹے صیام کو ملزم ذیشان کی جانب سے ہراساں کیا جارہا تھا ، جسے ہراساں کرنے سے منع کرنے پر ملزم نے ہتھوڑے کے وار کرتے ہوئے صیام کو شدید زخمی کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں