راہوالی:ویران حویلی سے لڑکی کی گردن کٹی لاش بر آمد

راہوالی:ویران حویلی سے لڑکی کی گردن کٹی لاش بر آمد

راہوالی(نمائندہ دنیا)کینٹ پولیس کو نامعلوم لڑکی کئی روز پر انی گردن کٹی لاش ملی ہے ۔کینٹ پولیس کو محلہ گرین ٹاؤن میں فضل سنٹر کے مالک علی فضل کی رہائش کے ساتھ والی گلی میں ویران حویلی کے اند رسے لاش ملی۔

 جس کا سر تن سے جدا تھا ،کسی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیز دھار آلہ سے گردن کوکاٹ کر جسم سے الگ کر دیا تھا ۔صبح سویرے کاغذ اٹھانے والے افغان لڑکے نے شور مچایا کہ جھاڑیوں میں لاش پڑی ہے ،پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں