سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری کو تشد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری کو اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے علامہ اقبال کالونی میں پرویز نامی شہری کو ملزم شہزاد اور اسکے دیگر ساتھیوں نے قابوکرکے تشدد کا نشانہ بنادیا اور اس دوران اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔