ڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں،شہریوں کولاکھوں کانقصان

ڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں،شہریوں کولاکھوں کانقصان

قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا ، شرافت علی موٹرسائیکل پر ڈھنگ شاہ کے قریب جا رہا تھا۔۔۔

 کہ ڈاکوؤں نے 8لاکھ 80 ہزار نقدی ، روہی نالہ کوٹرادھا کشن میں ڈاکوؤں نے محمد اقبال سے 35 ہزار نقدی، موبائل فون ، کھڈیاں روڈ سرائے مغل میں ڈاکوؤں نے محمد سلیمان سے ہزاروں کی نقدی ،2 موبائل فونز، لیپ ٹاپ ، دین ملز صدر پتوکی میں ڈاکوؤں نے وارث علی سے ہزاروں کی نقدی ،موبائل فون، موٹرسائیکل ،بھلو سوا صدر میں اختر حسین سے ساڑھے 22 ہزار نقدی، موبائل فون ،موٹرسائیکل ، گنڈا سنگھ روڈ صدر میں ڈاکوؤں نے عدیل سے ہزاروں کی نقدی ،موبائل فون، موٹرسائیکل، چھامانگا میں ڈاکوؤں نے نور محمد کے ملازم سے ہزاروں کی نقدی، موبائل فون ،موٹرسائیکل ،کھائی ہٹھاڑ روڈ سے ڈاکوؤں نے رضوان اور علی حسن سے 2 موبائل فونز، موٹرسائیکل ، کندن موڑ چھانگامانگا میں ڈاکوؤں نے نورا حمد سے ہزاروں کی نقدی ،موبائل فون اورموٹرسائیکل چھین لی ، چوری کی وارداتوں میں کوٹ کھڑک سنگھ پھولنگر میں شہادت علی کی حویلی سے 4لاکھ مالیت کی بھینس ، شیل پمپ پرانا لاری اڈا سے محمد افتخار کا رکشہ ،سٹیل باغ چوک سے محمد اشرف کی موٹرسائیکل ، رورل ہیلتھ سنٹر پھولنگر سے رمضان کی موٹرسائیکل ، سہاری روڈسے شاہد سلیم کی موٹرسائیکل ، میانوالہ گھاٹ چونیاں سے ندیم کی موٹرسائیکل ، حاجی ٹاؤن چونیاں سے کاشف علی کی موٹرسائیکل ، سلیم ٹاؤن سے رضوان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں