سابقہ رنجش ،مخالفین کی جانب سے قیمتی مویشیوں پر اینٹوں سے حملہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین کی جانب سے قیمتی مویشیوں پر اینٹیں برساتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔
۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے عثمان ٹائو ن کے رہائشی محمد شعیب نے پولیس کو بتایا کہ ملزم فہد کی جانب سے مبینہ طور پر اسکی حویلی میں داخل ہوکر اسکی بھینس کو اینٹوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کردیا اور حویلی سے نقدی، اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔