سابقہ دشمنی پر مبینہ طور پر ماں بیٹے کو اغوا کرلیا گیا

سابقہ دشمنی پر مبینہ طور پر ماں بیٹے کو اغوا کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ دشمنی پر مبینہ طور پر ماں بیٹے کو اغوا کرلیا گیا۔ تھانہ روشن والا کے علاقے چک 236 رب کے قریب ثقلین کی ہمشیرہ اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہی تھی۔۔۔

 کہ ملزم منصب نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ گھر کے باہر کام کرتی خاتون کو مبینہ اغوا کرلیا گیا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقے 66 فٹا بازار کے رہائشی عمران نے پولیس کو بتایا کہ اسکی اہلیہ گھر کے باہر کام کررہی تھی کہ ملزم وسیم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرلیا جبکہ تھانہ سٹی سمندری کے علاقے غوثیہ کالونی میں ملزم اویس نے (ن)نامی لڑکی کوشادی کا جھانسہ دیکر گھر سے بلایا اور بعد ازاں ساتھی کے ہمراہ اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج مغویان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں