وارداتیں :شہری لاکھوں روپے سے محروم ،6کاریں چوری

 وارداتیں :شہری لاکھوں روپے سے محروم ،6کاریں چوری

لاہور(سپیشل رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، طلائی زیورات،کاروں ،موٹر سائیکلوں اور ۔۔

دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے نجم و فیملی سے 4 لاکھ روپے ، طلائی زیورات ، سامان، گلشن راوی میں محسن سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل، کوٹ لکھپت میں شہباز سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے ، موبائل ، برکی میں فیصل سے 5 لاکھ 10 ہزار روپے ، سامان، سرور روڈ میں اقبال سے 2 لاکھ روپے ، موبائل ، ہربنس پورہ میں انور سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے ، موبائل ، مصطفی ٹاؤن میں امتیاز سے 4 لاکھ 10 ہزار روپے ،موبائل ،لاری اڈا میں سلیم و فیملی سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔باٹا پور، ڈیفنس، لاری اڈا، مصطفی ٹاؤن، ہنجروال، جوہر ٹاؤن سے کاریں جبکہ مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد ،یکی گیٹ ،نولکھا اور نصیرآباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ادھرٹی وی اور ریڈیو کے دینی پروگراموں کے معروف مذہبی سکالر مولانا اسید الرحمٰن سے ڈاکو50ہزارروپے کا آئی فون 7پلس چھین کر فرار ہوگئے ۔ مولانا اسید الرحمٰن لاری اڈا تھانہ کی حدود میں جیسے ہی گاڑی سے اترے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھینا اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مولانا اسید الرحمٰن نے وزیر اعلٰی اورآئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں