بجلی کا کام کروانے کے بہانے ملزم قیمتی بیٹری چوری کرکے فرار

بجلی کا کام کروانے کے بہانے  ملزم قیمتی بیٹری چوری کرکے فرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بجلی کا کام کروانے کے بہانے نوسر باز دکان سے قیمتی سامان لیکرفرار ہوگیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے اسلامیہ پارک میں نامعلوم نوسر باز نے گھر میں کام کروانے کے لیے بجلی کی دکان سے امجد نامی کاریگر کو ساتھ لیا۔

 گھر پہنچنے پرملزم نے چابی لانے کا بہانہ کیا اور واپس دکان پر چلا گیا جہاں سے ہزاروں روپے کی قیمتی بیٹری چوری کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں