2منشیات فروش گرفتار‘1کلو 700گرام چرس ‘10لٹر شراب برآمد

2منشیات فروش گرفتار‘1کلو  700گرام چرس ‘10لٹر شراب برآمد

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ساہیوال پولیس نے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر کے 2ملزم گرفتار کر لئے۔۔۔

ملزم سرفراز عرف کاکا چھینی سے چرس 1کلو 700گرام اور ملزم محمد شیراز سے 10 لٹر شراب برآمد کی گئی ،ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،ڈی پی او میانوالی نے کہا ہے کہ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنیوالے کسی رعا یت کے مستحق نہیں، منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں