گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری

 گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری

شاہ پور (نمائندہ دنیا )شاہ پور شہر میں نامعلوم چور ایک سرکاری ملازم محمد کاشف کے گھر کے تالے توڑ کر گھر کا قیمتی سامان مالیتی ڈھائی لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے۔۔۔

پولیس تھانہ شاہپور شہر نے محمد کاشف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے محمد کاشف نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ سرکاری ملازمت کے سلسلہ میں سرگودہا مقیم ہے اس کے ہمسایہ نے اسے کال کی کہ اس کے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جب وہ اپنے گھر پہنچا تو دیکھا کہ اس کے کمروں کے تالے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں اور گھر کا قیمتی سامان ، رضائیاں ، تیس ان سلے کپڑے تک چور لے جا چکے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں