سمبڑیال:کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سمبڑیال:کیری ڈبہ کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سیالکوٹ وزیرآباد روڈ ڈرائی پورٹ سمبڑیال چوک کے قریب کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہو گیا ۔

دوبچو ں کا باپ کاشف کامران سکنہ لنگڑیال موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا محنت کش ویشال شدید زخمی ہوگیا۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے کاشف کے بھائی ثاقب کی درخواست پر کیری ڈبہ کے ڈرائیور احسان علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں