سسرالیوں پر چوری کا الزام کرجعلی کال کرنیوالا گرفتار

سسرالیوں پر چوری کا الزام  کرجعلی کال کرنیوالا گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سسرالیوں پر چوری کا الزام لگا کر پولیس کو بوگس کال کرنے والا ملزم سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ رحمن رشید روڈ کے رہائشی ملزم نے پولیس کو کال میں بتایاکہ اس کے سسرالیوں نے گھر پر دھاو بول کر لاکھوں روپے اور دیگر سامان زبردستی چھین لیا ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں توکال بوگس نکلی۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں