سیالکوٹ:مختلف واقعات میں لڑکی،2 کمسن بھا ئی اغوا

سیالکوٹ:مختلف واقعات میں لڑکی،2 کمسن بھا ئی اغوا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) مختلف واقعات میں لڑکی،2نوجوانوں اور 2کمسن بھائیوں کو اغوا کرلیا گیا۔

تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ کوٹلہ مبانوالہ میں سنی مسیح کی16سالہ بیٹی شناول، تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور سے مہناز کے 16سالہ بیٹے امان اﷲ، تھانہ اگوکی کے علاقہ شتاب گڑھا سے ظفر عباس کے 4 سالہ بیٹے عون محمد اور5سالہ قمر عباس کو کھیلتے ہوئے نامعلوم افراداغوا کرکے لے گئے ۔تھانہ مراد پور کے علاقہ میں سلمیٰ کی17سالہ بیٹی ماہ نور کو فرقان اغوا کرکے لے گیا۔پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں