تلخ کلامی پر 3 افراد کا کار سوار پر تشدد ،بال مونڈ دئیے ،ملزم گرفتار

 تلخ کلامی پر 3 افراد کا کار سوار پر  تشدد ،بال مونڈ دئیے ،ملزم گرفتار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر 3 افراد نے کار سوار پر بدترین تشدد کر کے بال مونڈ دئیے ،پولیس نے ملزموں کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

لیاقت آباد کے علاقے میں واقعہ اتفاق ہسپتال کی پارکنگ میں 3افراد نے کار کا سائیڈ شیشہ بازو پر لگنے سے طیش میں آکر کار سوار مشارب کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بال کاٹ دئیے جبکہ کار کو بھی نقصان پہنچایا، تشدد کے باعث شہری کے چہرے اور سر پر زخم آئے ۔پولیس نے ملزموں حنان، ایان اور نعمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں