مبینہ پولیس اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور کاگھرلوٹ لیا

مبینہ پولیس اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور کاگھرلوٹ لیا

مریدکے (نمائندہ دنیا)مبینہ پولیس اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور کاگھرلوٹ لیا،نامعلوم پولیس اہلکار رکشہ ڈرائیور کے گھر کے تالے توڑ کر اندر گھس گئے ،قیمتی گھریلو سامان،3موبائلز، ہزاروں کی نقدی اور ایل سی ڈی وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

واقعہ داؤکے رحمان پورہ کے محلہ حمید پارک میں پیش ْآیا،سٹی پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔بتایا جاتا ہے کہ محلہ حمید پارک رحمانپورہ کا رہائشی رکشہ ڈرائیور غلام عباس اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ روز شادی پر گھر سے باہر تھا کہ نامعلوم تھانہ کی موبائل پر سوار چند پولیس اہلکار گیٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اورسارے گھر سے جامہ تلاشی کے بعد 25ہزارنقدی،بچوں کے قیمتی الیکٹرانک کھلونے ،تین موبائل فونزاور ایل سی ڈی کے علاوہ قیمتی گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔اس بات کا علم انہیں دوسرے روز گھر واپس آنے پر ہوا ، سارے گھر کا سامان بھی بکھرا پڑا تھا، 15پر کال کی تو سٹی پولیس آئی مگر دو روز گزر جانے کے باوجود سٹی پولیس نے نہ کوئی تادیبی کارروائی کی اور نہ ہی ابھی تک ملزم پکڑے ہیں،متاثرہ رکشہ ڈرائیور نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے پر زور اپیل ہے کہ مجھ غریب کی جمع پونجی پولیس اہلکاروں سے واپس دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں