مبینہ طور پر حمل ضائع کرنے پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج

 مبینہ طور پر حمل ضائع کرنے  پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حاملہ عورت کا حمل مبینہ طور پر ضائع کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ ماموں کانجن کے علاقے چک نمبر 503 گ ب کی رہائشی ریاض بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ پروین بی بی نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکی بہو کا حمل ضائع کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں