ٹیکسی ڈرائیور اغوا کے بعد قتل ،خاتون سمیت 4ملزم گرفتار

ٹیکسی ڈرائیور اغوا کے بعد قتل ،خاتون سمیت 4ملزم گرفتار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ایک خاتون سمیت چار ملزموں کو گرفتار کرکے ٹیکسی کو برآمد کرلیا ہے ۔

ایس ایس پی آپریشنز علی رضا نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم آن لائن ٹیکسی ڈرائیورعبدالرحمن کو انیس فروری کولاہور سے اوکاڑہ سے رائڈ بک کرا کر لے گئے ۔ دوران سفر عبدالرحمن نے ملزموں کی حرکات و سکنات دیکھ کر اپنے دوستوں کو میسج کردیا کہ جن لوگوں نے رائڈ بک کرائی ہے یہ مشکوک لوگ ہیں ،ملزموں نے راستے میں عبدالرحمن کو قتل کرکے لاش پتوکی کے قریب کھیتوں میں پھینک دی اور فرار ہوگئے ۔مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے ۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر تفتیش کی اور ملزمان تک پہنچ گئے ،ملزم اس سے قبل بھی گاڑیاں چوری کرتے تھے ۔ وہ گاڑی چوری کرکے فرنٹ سیٹ پر عورت کو بٹھا کر لاہور سے باہر لے جاکر بیچ دیتے تھے ، مقتول کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو نا حق قتل کیا گیا ،ایسے ملزموں کو سخت سزا دینی چاہیئے ۔میرا بیٹا تین معصوم بچوں کا باپ تھا ،گرفتار ملزموں میں ایک عورت کنزل،احمد شہزاد،ارشد بہادر اور کاشف شامل ہیں، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزموں کا مکمل چالان تیار کر کے عدالت میں بھجوایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں