کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت  ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداددہشت گردی عدالت میں ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت میں ملوث ملزم افنان کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے کم عمر ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کر دی ۔ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا ۔عدالت نے ملزم کو 11 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس پرسماعت کی ۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا مقدمہ کا چالان تیار ہو گیا ، جلد جمع کرا دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں