پھول نگر:ڈاکوؤں کا زرعی فارم پر دھاوا، کاشتکاروں پرتشدد

 پھول نگر:ڈاکوؤں کا زرعی فارم پر دھاوا، کاشتکاروں پرتشدد

پھول نگر، فیروزوالہ،نارنگ منڈی، قصور، کھڈیاں(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،نمائندگان دنیا) مختلف علاقوں میں لاکھوں کی وارداتیں ہو گئیں۔

پھول نگر کے نواحی گاؤں لکھن کے میں10 ڈاکوؤں نے زرعی فارم پر دھاوا بول کر کاشتکاروں رمان حسین کھوکھر،اسکے بھائیوں ہاشم علی،قاسم علی اور ملازم علی اعجاز کو تشدد کا نشانہ بنا یا، لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور رمان کے 17سالہ نوجوان بیٹے خالدعلی کو اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔فیروزوالہ میں لاہور روڈ پر ڈاکوؤں نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم افتخار احمد اور اس کی اہلیہ کو لوٹ لیا۔ کوٹ نور شاہ کے قریب متعدد راہگیروں سے 7 موبائل فون،ہزاروں روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا گیا۔نارنگ منڈی کے گائوں بوڑھے اوٹھ میں رانا احمد حسن کے ڈیرے ،محلہ اکرام سٹریٹ کے رہائشی زاہد محمود کے گھرسے لاکھوں کا مال و زر چوری کر لیا گیا ۔ کھڈیاں کا محمدارشد بینک سے رقم لے کر جارہاتھا کہ ڈاکوؤں نے 7لاکھ 10ہزار روپے چھین لئے ۔ پتوکی میں عامر علی اور ندیم اکرم سے ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فونز ، گلمیر اڈا پر طاہر کی موبائل شاپ سے 49ہزار نقدی اور 3 موبائل فون، گورنمنٹ سکول کنگن پور کے نزدیک ملک عمران سے 9 سوٹ،44ہزار نقدی،موبائل فون ،بائی پاس گجن سنگھ قصور کے نزدیک شاہ زیب سے 18ہزار نقدی، موبائل فون اور 80ہزار مالیت کا سامان،منڈی موڑ پر علی حسن سے 20ہزار نقدی ،مرالی روڈ پر پرویز سے 35ہزار نقدی لوٹ لی گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں