انسانی سمگلنگ،2 ملزم گر فتار،پاسپورٹ ، جعلی ویزے برآ مد

انسانی سمگلنگ،2 ملزم گر فتار،پاسپورٹ ، جعلی ویزے برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملز موں کو ایف آئی اے کی جانب سے کار روائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیاگیا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کی ٹیم کی جانب سے سلانوالہ میں کار روائی کرتے ہوئے 2ملز موں کو حراست میں لے لیاگیا۔ جو سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک نوکری کا جھانسہ دیکر ان سے پیسے بٹورنے میں مصروف تھے ۔ جن کے قبضے سے نقدی، موبائلز، لیپ ٹاپس، کمپیوٹرز، 22 سے زائد پاسپورٹ ، غیر ملکی جعلی ویزے ، جعلی کرنسی اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شرو ع کردی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں