غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

غیر معیاری گیس سلنڈر نصب  کرنے والا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کوحراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ جھمرہ کے علاقے مین چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امجد فاروق نامی ڈرائیور کی مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں