کار سوار نوسرباز نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو لوٹ لیا

کار سوار نوسرباز نے راستہ پوچھنے  کے بہانے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کار سوار نوسرباز راستہ پوچھنے کے بہانے شہری سے نقدی اور موبائل فو ن لیکر فرار ہوگیا۔

تھانہ منصور آبادکے علاقے کینال روڈ پر معظم نامی شہری کو نامعلوم کار سوار نوسرباز کی جانب سے باتوں میں الجھاتے ہوئے مبینہ طور پر راستہ پوچھنے کے بہانے دھوکہ دہی سے اپنی کار میں بٹھالیاگیااور اس دوران اس سے نقدی سمیت پرس اور موبائل فون ہتھیالیاگیا۔ بعد ازاں ملزم دھوکہ دہی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں