موٹرسائیکل سوار منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ

موٹرسائیکل سوار منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹرسائیکل سوار منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی گئی۔

تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 64 گ ب میں پولیس ٹیم ایگل ڈیوٹی پر مامور تھی کہ ا س دوران موٹرسائیکل پر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ جاتے ہوئے منشیات فروش ریکارڈ یافتہ آصف نامی ملزم کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ جس نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ جس سے پولیس ٹیم خوش قسمتی سے فائرنگ کا نشانہ بننے سے محفوظ رہی۔ جبکہ ملزم فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں